20 جون 2013 - 19:30
کراچی دھشتگردانہ حملات میں ۲۰ افراد ہلاک

پاکستان کے تجارتی شہرکراچی میں پر تشدد واقعات اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران20افرادہلاک ہوئےہیں۔

ابنا: پاکستان کے تجارتی شہرکراچی میں پر تشدد واقعات اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران20افرادہلاک ہوئےہیں۔کراچی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق کیماڑی میں گاڑی کے اندر سے ایک تاجر کی گولیاں لگی ہوئی لاش ملی،جبکہ لیاری، ابراھیم حیدری اور شیرشاہ کے علاقوں سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ گذشتہ روز بھی پرتشدد واقعات میں 15 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔کراچی میں پر تشدد واقعات اورجاری ٹارگٹ کلنگ پر رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا تاہم ناظم آباد دو نمبر پر رینجرز کی گرفتاریوں کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیااور مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلا کر ٹریفک روک دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲